ضروری معلومات براۓ حمل کی ذیابیطس
یہ مرض حمل کے دوران ظاہر ہوتا ہے اور عام طور پر بچے کی پیدائش کے بعد خود بخود ختم ہو جاتا ہے۔ اس مرض کی وجہ سے حمل کے دوران خون میں شوگر (گلوکوز) کی مقدار بڑھ جاتی ہے اور یہ حمل کے کسی بھی حصے میں ظاہر ہو سکتا ہے، تاہم اس کی علامات زیادہ تر حمل کے دوسرے یا تیسرے مرحلے میں ظاہر ہوتی ہیں۔ حمل کے دوران لاحق ہونے والی ذیابیطس کی وجہ سے تھکاوٹ، متلی، قے، نظر کے مسائل، وزن میں کمی، بار بار پیشاب آنا، زیادہ پیاس لگنا، اور فنگل انفیکشن کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
خون میں شکر کی مقدار
خون میں شکر کی مقدار صبح ناشے سے پہلے90-70 ہونی چاہیۓ کھانے کے دو گھنے بعد 120-100 ہونی چاہیۓ اس مرض کو شروع سے ہی قابو میں رکھا جاۓ تو اس سے پیدا ہونے والی پیچیدگیوں کو بہت عرصے تک روکا جاسکتا ہے۔ خون میں شکر کی مقدار کو متوازن رکھنے کے لےاس کو گھر میں جانچتے رہنا ضروری ہے۔